گلبرگہ،یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) موضع نندور کا ساکن مشہور غنڈہ 19سالہ ملیکارجن عرف ملزم کریچرتے کافی عرصہ سے مخلتف جرائم کےمعاملات میں پولیس کو مطلوب تھا۔کریچرتے ولد شیوا نند وشوا شرما آج فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس انکاؤنٹرکے دوران فائیرنگ میں ہلاک ہوگیا ۔ شہر گلبرگہ کے نواحی علاقہ کیسرٹگی کی آشریہ کالونی کے ایک مکان میں کریچرتے اور اس کے ایک مددگار کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس انھیں گرفتاار کرنے کے لئے وہاں پہنچی۔ ڈپٹی سپرینٹینڈینٹ آف پولیس ایس ایس ہولور اور دیگر پولیس عملہ نے جب ان دونوں کوگرفتار کرنے کی کوشش کی تو ان غنڈون نے ان پر فائیرنگ کردی ۔ ڈپٹی سپرینٹینڈینٹ آف پولیس نے بلیٹ پروف جیاکیٹ پہنی ہوئی تھی جس کے سبب ان کے سینہ پر چلائی گئی گولی کا اثر نہیں ہوکا ۔ جواب میں پولیس اینکاؤنٹر میں ملیکارجن کریچرتے گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ گرامین پولیس اسٹیشن کے ڈپٹی سپرینٹینڈینٹ آف پولیس ایس ایس ہلور اس غنڈہ کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہوگئے ہیں ، انھیں شہر کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کروایا گیا ہے۔ غنڈہ کے ساتھ اس مقابلہ میں گلبرگہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے مزید دو کانسٹیبلس شری شیل اور فرحت آباد پولیس اسٹیشن کے ہی کانسٹیبل پر کریچرتے کے ساتھیوں نے حملہ کرکے مارپیٹ کرنے کی کوشش کی تھی ، ان دونوں زخمی ہوجانے والے کانسٹیبلس کو بھی ہسپتال میں شریک کروادیاگیاہے۔تعلقہ گلبرگہ کے موضع نندور سےء تعلق رکھنے والا ملیکارجن عرف کریچرتے مارکیٹ کے غنڈییش کے ساتھ کئی ایک قتل ؤ جرائم میں ملوث تھا ۔ آج صبحہونے والے اس پولیس اینکاؤنٹر کے بعد اعلی ٰ پولیس عہدہ داران انؤسپیکٹر جنرل آف پولیسآلوک کمار اور ضلعی سپرینٹیندینٹ آف پولیس این ششی کمار نے زخمی ڈپٹی سپرینٹنینٹ آف پولیس ایس ہلور اور زخمی کانسٹیبلوں کی ہسپتال پہچن کر عیادت کی ۔ ضلع انچارج وزیر گلبرگہ و وزیر میڈیکل ایجوکیشن کرناٹک ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل نے بھی ہسپتلا پہنچ کر مذکورہ بالا انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والے پولیس عہدہ داران کی عیادت کی ۔